اسلام آباد ( یوا ین پی) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نعیم الحق سے متنازعہ بیان پر معافی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے جنرل کیانی کو متنازعہ بنانا افسوسناک ہے،ہمیں اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے۔ یوا ین پی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرمملکت کا نعیم الحق کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے انتہائی غیر ذمہدارانہ بیان دیا ہے ، نعیم الحق سمیت ان کی پوری جماعت غیر ذمے دارانہ بیانات دیتی ہے یہی نہیں پی ٹی آئی کی عادت ہے کہ آئینی اداروں پرالزامات لگاتی ہے،جوعہدے پرہوتا ہے یہ لوگ اس کی تعریف اورجونہیں ہوتا اس کی تضحیک کرتے ہیں۔انہوں نے لگے ہاتھ تحریک انصاف کے چیئرمین کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں،کام ان سے ہوتا نہیں اور جب سوال کیا جاتا ہے تو خان صاحب رونا شروع کردیتے ہیں، اگرکوئی ثبوت تھا توعدالتی کمیشن میں پیش کیوں نہیں کیا۔