بنگلادیش کی ٹیم اس سال پاکستان نہیں آئے گی،بھارت سے سیریز کا معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے:شہریار خان

Published on April 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

   کراچی( یوا ین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس سال تو پاکستان نہیں آئے گی ،اگلے سال ہوسکتا ہے کہ وہ پاکستان آکر کھیلے۔یوا ین پی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کی دعوت پر میں کولمبو گیا تھا،وہاں سری لنکن اور بنگلا دیشی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز فی الحال تیسرے ملک میں کھیلیں گے ، دبئی میں کھیلنا مہنگا پڑتا اس لیے سری لنکا کے آپشن پر غور ہے۔بنگلا دیش بورڈ کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں ،سیریز بائیکاٹ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کا معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme