واشنگٹن(یو این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ماہ کی تنخواہ ملکی ادارے نیشنل پارک سروس کو عطیہ کر دی۔امریکی صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے رواں سال 2017 ء کے پہلے تین ماہ کی تنخواہ پارکوں، یادگاروں اور محفوظ قرار دی گئی دیگر جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کو دینے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان نے اس موقع پر صدر کی تین ماہ کی تنخواہ 78,333 ڈالر کا چیک وزیر داخلہ کے حوالے کیا۔