کراچی (یو این پی )ایم کیو ایم کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔یو این پی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی تصدیق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے بھی کردی ہے ۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔