ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاون شہری بلبلا اٹھے، راتیں سڑکوں پر جاگ کر گزار دیں طلباء اور طالبات کو امتحانات میں دشواری کا سامنا، تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹھٹھہ نے وزیر اعظم کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ،روزانہ دس سے باڑہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، منگل اور بدھ کے درمیان صبح رات تین بجے سے صبح ساڑے تین بجے تک بجلی بند رہی جس کی وجہ سے شہری بلبلا گےْ اور سڑکوں پر آکر کئ گھنٹے سڑکوں پر گزار دیں ، بدھ کے صبح ساڑے نو بجے تک بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مویں جماعیت کے طلباء اور طالبات بھی سخت پریشان رہے اور سخت گرمی میں انہیں دشواری اٹھانا پڑی ، حیسکو کے شکایتی مرکز پر تالے پڑے رہے اور عملا بھی لاپتہ رہا، اس ضمن میں معلوم ہوا کے اسلام پور فیڈر کے قریب کوئ معمولی فالٹ ہوگیا تھامگر فالٹ بنانے کے لےْ کوئ بھی لاےْن مین موجود نہیں تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کریش پلانٹ سے آلودگی میں اضافے کے باعث مقامی لوگوں میں سانس کی بیماریاں
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی کے رہاےْشیوں کا رہاےْشی کالونی کے قریب لگانے جانے والے کریش پلانٹ سے آلودگی میں اضافے کے باعث مقامی لوگوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں، مکلی ہاشم آباد سوساےْٹی اور گرد نوہ کے لوگوں کا مکلی پریس کلب کے آگے مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق مکلی میں آبادی کے قریب قاےْم کےْ گےْ کریش پلانٹ کے خلاف ہاشم آباد سوساےْٹی کے مکینوں کا مکلی پریس کلب کے آگے مظاہرہ اور احتجاج، مکلی ہاشم آباد سوساےْٹی کے چےْرمین فیصل ستار میمن، سید اظہر علی شاھ، سمیع اللہ قریشی، سید رضوان شاھ اور کرم علی عقیلی کی سربراہی میں کیا گیا، مظاہرین کو سیداظہر شاھ نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے کریش پلانٹ کے باعث قریبی رہاےْشی کالونیوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئ ہیں، اور گھروں کے اندر مٹی رہنے لگیں ہے، مظاہرین کا ضلع انتظامیہ ،حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا کے کریش پلانٹ کو آبادی کے نزدیک سے ہٹایا جاےْ اور مقامی لوگوں کو سانس جیسی موذی مرض سے بچایا جاے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جئے سندھ تحریک مرکزی صدر شہید شفیع محمد کرنانی کی پہلی برسی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) جئے سندھ تحریک ٹھٹھہ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی صدر شہید شفیع محمد کرنانی کی پہلی برسی ان کے آبائ گاوں صالح محمد کرنانی میں آج نہایت عقیدت و احترام سے مناہی جائیگی، شام چار بجے شہید کے مزار پر قرآن خوانی اور شام پانچ بجے شہادت والی جگہ پر پرچم کشاہی کی جاےْگی،چھہ بجے شہید کے مزار پر حاضری اور سات بجے عام جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے،جلسے کی صدارت جیےْ سندھ تحریک کے مرکزی صدر شبیر احمد جمالی کرینگے،جلسے میں جےْ سندھ تحریک کے مرکزی رہنماہ ،سوریہ سندھی ،نثار لاکھیر ،شہید شفیع محمد کرنانی کے بھائ حاجی انور کرنانی،نصیر منگی، قیوم ابڑو، میر ابڑو، مرتضیٰ مغل سمیت سندھ یوناےْٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاھ ،جسقم کے سینےْر واےْس چےْرمین ڈاکٹر نیاز کالانی سمیتدیگر سیاسی اور سماجی ،ادبی رہنماہ خطاب کر کے شہید کی سیاسی جدوجہد پر سلام پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول اسپتال مکلی کے ملازمین پر تشدد کرنے والوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اسٹاف کا احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سول اسپتال مکلی کے ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے عدم گرفتاری کے خلاف آل اسٹاف کی جانب سے احتجاج اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندی ، تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی میں دو روز قبل چند افراد نے ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامہ آرائ کرکے موجود اسٹاف پر تشدد کیا تھا، جس پر سول اسپتال انتظامیہنے چار افراد کے خلاف مکلی تھانے میں ایف آئ آر درج کروائ تھی مگر دو روز گزر جانے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری پر بدھ کے روز سول اسپتال مکلی کے تمام اسٹاف نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پُر امن احتجاج بھی کیا ، اس سلسلے میں تمام اسٹاف کا کہنا تھا کے ملزمان کے خلاف ایف آئ آر درج کروانے کے باوجود کوئ بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئ ہے، تمام اسٹاف نے آجی سندھ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کے تشدد کرنے والوں کو اگر تین روز کے اندر گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کا داہرہ بڑھایا جاےْگا۔