ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ) مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی مملکیت وزیر برائے بجلی پانی عابد شیر علی نے سرکٹ ہاوس مکلی ٹھٹھہ میں بجلی کے بلوں کے متعلق کھلی کچری سیاسی جلسے میں تبدیل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کا نعرے لگانے والے پیپلز پارٹی کرپشن پارٹی بن چکی ہے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکے مارے گئے ہیں سندھ کی عوام تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا سندھ کے عوام کے زمینوں پر قبضے کئے گئے ہیں پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات قائم کرکے عوام کو ہراساں کیا گیا ہے اور پیپلز پارٹی 37سالوں سے سندھ کے عوام کو لوٹتی چلی آرہی ہے، سندھ کے اسکول کا ہیڈ ماسٹر زرداری ہونے کی وجہ سے سندھ کے عوام تعلیم سے محروم ہیں اور کہا کہ زرداری ٹولہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے زرداری نے آنٹی ایان علی کے ذریعے اربوں روپے بیرونی ملک منتقل کئے ،شرجیل انعام میمن کرپشن کا بادشاہ اور سندھ کا بڑا غنڈہ ہے اور کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کھبی بھنگی اور کھبی کسی اور کو وزیراعلیٰ بنادیا جاتا ہے اور کہا کہ بابا سید خورشید شاہ اپنے شہر سکھر کو بھی نہ بنا سکے تو وہ کیا کرینگے اور پیپلز پارٹی چوروں اور جھوٹے وعدہ کرنے والی جماعت بن چکی ہے اور کہا کہ سندھ کو برباد کرنے والوں کیلئے پیغام ہے کہ عوام کا سیلاب زرداری کو بہہ کر لے جائیگا انہوں نے کہا کہ زرداری علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے کو سمندر پار بھاگنے نہیں دینگے شرجیل انعام میمن نے پانچ ارب کی کرپشن کی ہے اور ان کا آنے پر استقبال کیا جاتا ہے اور شرجیل ملک آکر بیمار ہوگئے بیرونی ملک میں صحت مند تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر ٹھٹھہ آیا ہوں اور وزیراعظم نے ٹھٹھہ سجاول کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کا پورا کرونگا اور سندھ آکر مجھے بے پناہ پیار اور محبت ملی ہے اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سندھ کے عوام کو ظلموں سے نجات دلائیں گے اور سندھ کی تعمیر نو کرینگے عوام نوازشریف کا ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنے کا خواب چھوڑ دیں آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی طاقت سے ملک کے وزیراعظم نوازشریف ہونگے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی ،سید ریاض شاہ شیرازی ،سید شاہ حسین شاہ شیرازی ،سید شفقت حسین شاہ شیرازی ،حاجی حنیف میمن اور دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسپیشل فار ایجوکیشن اسکول ٹھٹھہ کی جانب سے تین روزہ مختلف بیماریوں کی کےْمپ کا انعقاد
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ)اسپیشل فار ایجوکیشن اسکول ٹھٹھہ کی جانب سے تین روزہ مختلف بیماریوں کی کےْمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کراچی کے ماہر ڈاکٹروں نے اسکول کے کے اسپیشل طلباء اور طلبات کا مفت طبعی معاےْنہ کیا اور مفت میں ادویات تقسیم کی گےْں جب کے اسکول کے پرنسپل ندیم ابراہیم نے کہا ہے کہاسپیشل بچے بھی مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کے اس کےْمپ کے انعقاد کرنے کا مقصد ان غریب بچوں کا یہیں پرمفت علاج ہوسکے ،مفت کےْمپ میں معمان خاص ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئ نے کہا کے ان اسپیشل بچوں کا بھی ہمارے بچوں کے جتنے حقوق ہیں ان بچوں کا خیال رکھنا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔