کراچی(یوا ین پی)سندھ سے سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی عمران خان سے مل گئے ۔ تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرلیا،دادو میں 22 اپریل کو جلسہ میں کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑ ھنے دیں گے ۔ عمران خان نے سندھ کے عوام کو ظلم اور استحصال سے بچانے کا اعلان کر دیا ۔ لیاقت جتوئی نے دادو میں 22 اپریل کو جلسے کی دعوت قبول کر لی ۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے ۔جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف نے لیاقت جتوئی سے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کے وبال سے اپنی قوم کو بچائیں گے ۔ سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا یوا ین پی سے کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ظلم اور استحصال سے عاجز آچکے ہیں اور عمران خان کے انتہائی شدت سے منتظر ہیں ، سندھ میں آئندہ حکومت انشا اللہ تحریک انصاف بنائے گی۔