لاہور(یواین پی)ورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ہوچکے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران کی سنگین نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے ،بجٹ میں کچھ ریلیف کی توقع نہیں ‘ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے دو ماہ بعد آنیوالے بجٹ سے عوام کے لئے جان اور تن کا رشتہ برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائیگا ماضی کی طرح یہ بجٹ بھی الفاظوں کا ہیر پھیر گا اس بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا اور بیروزگاری میں اضافہ ہو گا ۔ایم اے تبسم نے کہا کہ ملک میں یومیہ مہنگائی کے ذریعے کسی نہ کسی مد میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے تو ایسے میں پانچ ہزار روپے کے بجلی کے بل پر 1500 روپے ٹیکس وصولی عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں جو غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو عوامی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں مفاد پرست حکومتی ٹولے اور اشرافیہ نے بیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔