خادم الحرمین شریفین کی نیک خواہشات کا پیغام پاکستان لے کرآیاہوں پاکستان اورسعودی عرب کے علماء ایک ہیں
نوشہرہ (یوا ین پی) سعودی عرب کے وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ اسلام ہمیں سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان جمہوری اسلامی ملک ہے۔ نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام کے صدسالہ یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ عالمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خادم الحرمین شریفین کی نیک خواہشات کا پیغام پاکستان لے کرآیاہوں پاکستان اورسعودی عرب کے علماء ایک ہیں ۔ الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی اورپاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں اورسعوی پاکستانی اتحاد دشمنوں کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی ہے اورپاکستان میں مکمل جمہوریت ہے کیونکہ پاکستان ایک جمہوری اسلامی ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قوم دہشت گردی اورانتہاپسندی برداشت نہیں کرسکتی لہذا پاکستان اورسعودی عرب مل کرہرچیلنجز کامقابلہ کریں گے۔جے یوآئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے یو این پی سے کہا کہ برصغیرمیں جے یو آئی نے پاکستانیوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے اورپاکستانی قوم ایمان کے اعلیٰ درجے پرفائزہے۔انہوں نے عالمی اجتماع میں دعوت دینے پرجے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کی اسلام کیلئے خدمات ناقابل فر اموش ہیں ،جمعیت علماء اسلام نے برصغیرمیں مساجد اورمدارس کی حفاظت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان کارشتہ بے مثال ہے۔