اسلام آباد(یو این پی) پرویز مشرف کی جماعت بھی اگلے عام انتخابات کے لیے متحرک ہو گئی، سابق صدر اتوار کو پشاور جلسہ سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا اتوار کو پشاور میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی سربراہ پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکاء سے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں جلسے کر کے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں پہلا بڑا جلسہ اتوار کو شاہی باغ پشاور میں ہو گا۔ جس میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد، چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری اور دیگر مرکزی اور صوبائی قیادست شرکت کرے گی۔