کو ٹرادھا کشن (یو این پی) معروف کالم نگار مقصود انجم کمبوہ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چئیرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کوٹرادھا کشن میں قائم گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا درجہ بڑھایا جائے ایک تادو سال کے ووکیشنل کورسسز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع قصور کی دیگر تحصیلوں میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم ہیں جہاں ایک اور دو سالہ کورسسز چل رہے ہیں جبکہ ہماری تحصیل میں 3ماہ اور 6ماہ کے کورسسز ہیں انہوں نے کہا وقت کی ضرورت ہے کہ اس سینٹر کا درجہ بڑھاکر انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دیا جائے اور سکیل 17کی پرنسپل تعینات کی جائے انہوں نے کہا ہمارے شہر کی لڑکیوں کو قصور ، پتوکی اور چونیاں جا نا پڑتا ہے اور ایسا ہو نے سے بچیوں کے والدین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔