سیالکوٹ (یو این پی) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں گج میں ایک شخص نے دو بچوں اور بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق قاتل لطیف نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ گاوں گج میں پیش آیا ملزم نے اپنی بیوی اور بچوں کو ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کر دیا لطیف نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کا دوسری بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پراس نے ہفتہ کے روز اپنی دوسری بیوی آسیہ اور اپنے دو بیٹوں کو ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔