بہتر تعلیم کے لیے ادارہ وہی کوشاں ہوسکتا ہے جو سچے دل سے تعلیم کی خدمت کرے،سوشل ورکر ابرار حسین

Published on April 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

کراچی (یواین پی)بہتر تعلیم کے لیے ادارہ وہی کوشاں ہوسکتا ہے جو سچے دل سے تعلیم کی خدمت کرے، یہ بات کراچی کے سوشل ورکر اور فاطمہ کڈنی سینٹر کے میڈیا کورڈینیٹر ابرار حسین نے ایم ایم مونٹیسوری اسکول کے غریب ونادار بچوں کے سالانہ نتیجے کی تقریب میں کہی جس میں مہمان خصوصی مقامی یونیوررسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اخلاص احمد ،گلوکارمنیر مہر،کامیڈین تنویر جانی،آر جے وگلوکارہ ڈاکٹر فرح خان،محمد زبیر،ریجا سراج، فرہاج بخاری،محمد عارف، ڈاکٹر شیبا ارم،ماہر تعلیم مطاہر احمد خان اور رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ یہ اسکول اُن بچوں کے لیے ہے جو فیس ادا نہیں کر سکتے یا ان کے مالی حالات ایسے نہیں ہیں، اس سلسلے میں ان بچوں کے بہتر مستقبل کے ساتھ ان کی بہتر تعلیم کے لیے یہ ادارہ کوشاں ہے جوان کا اسکول ان بچوں کے لیے بغیر کسی معاوضے کے فیس، کتابوں اور کاپیوں کے ساتھ یونیفارم بھی مہیا کرتے ہیں اور یہ اسکول کی پربسپل نازیہ علی اور ایڈمنسٹریٹر اعظم خان گزشتہ چھ برس سے کرتے چلے آر ہے ہیں، انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے اگر ایک گھرانہ بھی چاہے تو ہم ایک بچے کی فیس ادا کرکے اس کے مستقبل کوبچا سکتے ہیں اس سلسلے میں اعظم خان اور نازیہ علی کی کوششیں قابل ستاش ہیں، دوران تقریب اسکول پر بنائی جانے والی فلم ’’اِک نئی راہ‘‘ کو اسکرین پر دکھایا گیا اس کے لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھی کاوش تھی اور جھے دیکھ کر خوشی ہوئی کے کم وقت میں اچھا کام یقیناًرنگ ضرور لاتا ہے اور یقیناًاس اک نئی راہ پر یقیناًدوسرے بھی چلنا چاہیں گے،دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر نے ایک نئے نظریے کو لے کر اس پر کام کیا اور بغیر کسی معاوضہ لیے اسکول کے بچوں پر ’’اِک نئی راہ‘‘ کے عنوان سے بنائی اور بلامعاوضہ ڈی وی ڈی تقسیم کی جس کے لیے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور میں سمجھتا ہوں کہ ا س طرح کی تقریب کراچی کی تاریخ میں شاید پہلی بار کسی اسکول کے لیے منعقد ہوئی جو تعلیمی اداروں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes