برکینا فاسو۔۔۔ ترکش ایئرلائن کی افریقی ملک جانے والی پرواز کے دوران خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز افریقا کے مغربی ملک گینی سے برکینا فاسو جانے والی پرواز کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ترکش ایئرلائن کی پروازگینی کے شہرکوناکرے سے برکینا فاسو کے دارلحکومت آؤگا جا رہی تھی، طیارہ 42 ہزارفٹ کی بلندی پرتھا کہ نافی ڈیبی نامی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی اور بچی کی پیدائش کے لئے ترکش ایئرلائن کی فضائی میزبانوں نے دائی کے فرائض انجام دیئے۔