نیویارک(یواین پی) اگر آپ ہر وقت تھکاوٹ اور نقاہت کا شکار ہیں تو اس کی وجہ جسم میں اکٹھا ہونے والا فاسد مادہ بھی ہوسکتا ہے۔ آئیے آپ کو ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ کے جسم سے نہ صرف زہریلے مادے نکل جائیں گے بلکہ آپ چاک و چوبند بھی رہیں گے۔
اجزاء
12لہسن کی توڑیاں
آدھا لیٹر انگور کا رس
بنانے کا طریقہ
لہسن کو دھونے کے بعد انہیں کاٹ کر جار میں ڈالیں اور اس پر انگور کارس ڈال دیں۔اب اس جار کو اچھی طرح بند کردیں اور دو ہفتے تک گرم جگہ پڑا رہنے دیں، ساتھ ہی دن میں ایک بار ہلاتے بھی رہیں۔اس مشروب کا ایک کھانے کا چمچ دن میں تین بار ایک ماہ تک پئیں۔آپ چاہیں توچھ ماہ بعد اس عمل کو دہراسکتے ہیں،اس کی وجہ سے دل کی شریانیں کھل جائیں گی اور آپ اپنے آپ کو ہشاش بشاش محسوس کریں گے۔