کو ٹ رادھاکشن ( یو این پی) دینی مدرسہ میں ٹیکنیکل کورس کا اجراء احسن اقدام ہے تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا لیدر سروس سینٹر قصور کے سابق چیف پراجیکٹ آفیسر اور دی پنجاب انڈسٹریل ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ کوٹ رادھا کشن کے چیف ایگزیکٹو مقصود انجم کمبوہ نے یوسفیہ نعمیہ دینی مدرسے میں الیکٹریکل ٹریڈ کا اجراء کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے جامعہ مسجد انوارِ مدینہ میں قائم مدرسہ ھذٰ ا کے مہتمم مولانا مقصود احمد نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ دین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا سونے پر سہاگہ ہے مسجد کی انتظامیہ نے اس کو احسن قدم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں یہ طلباء عالم دین کے ساتھ ساتھ خود کو ہنر مند بھی کہلائیں گے ۔