ویسٹ انڈیز کو شکست، قومی ٹیم نے عالمی کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published on April 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments


گیانا(یو این پی)دورہ ویسٹ انڈیز میں کپتان سرفراز پہلے ہی امتحان میں سرخرو ہو گئے۔ قومی ٹیم نہ صرف سیریز میں کامیاب رہی بلکہ ورلڈ کپ 2019 کا کوالیفائر کھیلنے کی لٹکتی تلوار کو بھی سر سے ہٹا دیا۔ شاہینوں کی سیریز جیت کر رینکنگ میں نمبر آٹھ پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ اب گرین شرٹس کا براہ راست عالمی کپ کھیلنا یقینی جبکہ دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو اب کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ خراب رینکنگ کے سبب کیربیئن چیمپئنز ٹرافی 2017 سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题