عوام کی سہولت کیلئے صوبے کے مختلف تھانوں میں رپورٹنگ رومز قائم کئے جا رہے ہیں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اے ڈی خواجہ

Published on April 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

ٹھٹھ (رپورٹ:حمیدچنڈ) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے کے مختلف تھانوں میں رپورٹنگ رومز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ عام روایتی تھانہ کلچر سے ہٹ کر بہتر ماحول میں اپنے مسائل کے متعلق شکایات آسانی سے درج کروا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 100 جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر مختلف تھانوں میں 136 رپورٹنگ رومز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر ماحول میں انصاف مل سکے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیحی دیں اور عوام کے خادم بن کر خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں بہتری کی مزید گنجائش ہے اور بہت کچھہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ؂انہوں نے پولیس اسٹیشن ٹھٹھہ میں قائم کردہ جدید رپورٹنٹ روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے صوبے میں جرائم پر کافی کنٹرول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے ویلفیئر سمیت پولیس ٹریننگ کے مسائل اور تھانوں کے روایتی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ان رپورٹنگ رومز کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے اور ان رپورٹنگ رومز کے قیام کا مقصد عوام کے مسائل کو عام روایتی تھانہ کلچر سے نجات دلانا اور بہتر ماحول میں ان کے مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹنگ رومز میں جدید مشینری سمیت سی سی ٹی وی کیمرا بھی نصب کئے گئے ہیں اور پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام روایتی تھانہ کلچر سے ہٹ کر عوام سے بہتر رویہ اختیار کریں اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس سے مل کر عوام کی بھلائی کیلئے ان رپورٹنگ رومز کی مانیٹرنگ کریں۔ اک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں 1861ء کا قانون نافظ ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی کی گنجائش موجود ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اس ضمن میں سندھ کے عوام اور منتخب نمائندس جوکہ اسمبلی میں بیٹھے ہیں اس بات سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ دیگر صوبوں میں بھی اسی پولیس قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور امید ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے بھی اس بات پر غور کرتے ہوئے پولیس قانون میں تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند نے کہا کہ رپورٹنگ رومز کے میام کے متعلق آئی جی صاحب کا خیال تھا کہ اس سے عوام اور پولیس میں مربوط رابطہ قائم کیا جائے جہاں عام اور غریب لوگ اپنے مسائل بہترین ماحول اور نگرانی میں درج کرواکر انصاف حاصل کریں۔ قبل ازیں ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مسوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف تھانوں میں 5 رپورٹنگ رومز قائم کئے جائیں گے جس کی ابتدا آج پولیس اسٹیشن ٹھٹھہ میں رپورٹنگ روم کے قیام سے کی گغی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹنگ روم کے قیام کا مقصد پولیس اور پبلک کے درمیان رابطے کو بہتر بناکر ان کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ محکمہ پولیس کے تمام مسائل حل کر رہے ہیں اور ان کی سرپرستی اور قیادت میں سندھ کے تمام اضلاع میں میرٹ پر غریب اور اہل نوجوانوں کو نوکریاں بھی دی ہیں جوکہ ان کا بڑا کارنامہ ہے جس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند کو سندھ کا روایتی تحفہ ٹوپی اور اجرک پیش کیا گیا جبکہ آغی جی سنھ کی جانب سے ایس ایس پی فدا حسین مستوئی اور دیگر پولیس اہلکاروں کو بہتر کارکردگی پر سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ قبل ازیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں قائم کردہ کانفرنس ہال کا بھی افتتاح کیا۔ بعد ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسیئشن ٹھٹھہ کے منتخب عہدیداران اور دیگر وکلاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسیئشن ٹھٹھہ کے صدر پنہوں عقیلی، جنرل سیکریٹری لیاقت جماری و دیگر نے بھرپور استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسیشن ٹھٹھ کی کانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پبلک پارک سے پریس کلب مکلی تک ایک احتجاجی ریلی
ٹھٹھ(رپورٹ:حمیدچنڈ)آل پاکستان کلرکس ایسوسیشن ٹھٹھ کی کانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پبلک پارک سے پریس کلب مکلی تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت اس موقعے پر احتجاجی ریلی سے غلام قادر بلوچ،تاج بروھی،جھانگیر میمن،مھتاب قریشی،سجاد شاھ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات منظور کیے جائے ملازمین کی کیڈر اپگریشن،ٹائم اسکیل ،فوتی کوٹا ،تنخوائے بڑائی جائے اور کچے ملازمین کو پکا کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog