جموں کشمیر(یو این پی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئیر رہنما سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کشمیر میں موجودہ مسائل پاکستان کے نہیں بھارت کے پیدا کر دہ ہیں اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں او ر بھارتی قیادت کو یہ حقیقت جاننی چاےئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس تقریب میں سابق معروف وکیل رام جیٹھ ملانی نے خطاب کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا کہ کشمیر میں موجود ہ مسائل بد قسمتی سے پاکستان کے پید ا کر دہ ہیں اس میں بھارت کا کوئی کردار نہیں اس کے جواب میں سیف الدین سوز کا کہنا تھا کہ وہ ملانی کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے یہ مسائل پاکستان کے نہیں بھارت کے پیدا کردہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس موقف پر برقرار ہیں