موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی؛اسحاق ڈار

Published on April 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments


اسلام آباد: (یو این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی۔ تاہم وزیر اعظم کو اختیار ہے کہ وہ وقت سے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کر دے، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری سے قبل اس کی افادیت سمیت اس پر ہونے والے اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا، انتخابی اصلاحات کا کام اگلے بجٹ سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے 22ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے مجموعی طور پر 102 اجلاس منعقد کئے گئے جس میں 22 اجلاس مین کمیٹی جبکہ ذیلی کمیٹی کے 81 اجلاس ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے دسمبر کے اخر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں رپورٹ پیش کی تھی اور تمام سیاسی جماعتوں سے متعلقہ سٹیک ہولڈروں سے مزید تجاویز طلب کی تھی جس کے نتیجے میں 630 تجاویز موصول ہوئی ہیں جس پر ذیلی کمیٹی نے مسلسل کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے تاکہ الیکشن قوانین اور الیکشن رولز کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں آئینی ترامیم کے حوالے سے سفارشات کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں تاخیر کی وجہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بننے والی پارلیمانی کمیٹی تھی ہماری پوری کوشش ہو گی کہ آئندہ بجٹ سے قبل ہی انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی تاہم وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ مقررہ مدت سے قبل ہی اسمبلیاں برخاست کر کے نئے انتخابات کا اعلان کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانامہ کے فیصلے سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے اور اس سلسلے میں صرف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال سے متعلق ذیلی کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اگلے انتخابات میں ان مشینوں کے استعمال کا فیصلہ ان کی افادیت اور حکومت کے وسائل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme