آپریشن ردالفساد‘ڈیرہ غازی خان میں10دہشت گرد ہلاک ،3رینجرزجوان شہید، 2زخمی

Published on April 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

ڈیرہ غازی خان (یو این پی)ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ردالفساد کے تحت رینجرز سے مقابلے میں 10دہشت گرد ہلاک جبکہ3جوان شہید 2زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابقپنجاب میں آپریشن رد الفساد کے دوران رینجر، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے اہلکاروں نے ڈیرہ غازی خان کے جنوبی میں چوٹی زیریں سے 15 کلو میٹر دور بستی داد وانی میں کالعدم تحریک طالبان سے منسلک دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی،آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران 9 سے 10 خطرناک دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن میں محمد اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقا داد وانی بھی شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں رینجرز کے تین اہلکارشہید ہوئے ، شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار آصف،سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اﷲ شامل ہیں ،زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔دہشت گردی ،اغواء برائے تاوان اور خطرناک جرائم میں ملوث دہشت گردوں سے علاقہ کو پاک کرنے کے لیے علاقہ میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题