ممبئی(یواین پی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے سپرہٹ فلم ’’دھڑکن‘‘ کا ریمیک بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دھڑکن‘‘ میں اکشے کمار،سنیل شیٹی اور شلپا شیٹی نے اہم کردار ادا کئے تھے۔اطلاعات کے مطابق ’’دھڑکن‘‘ کا ریمیک بنایا جارہا ہے۔جس کی کاسٹ بھی تقریباً فائنل کرلی گئی ہے۔دھڑکن 2 میں فواد خان،شردھا کپور اور سورج پنچولی پہلی بار ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔اس سوال پر کہ شلپا شیٹی اپنی کس فلم کا ریمیک دیکھنا چاہتی ہیں توانہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں سوچا نہیں اوریہ پرڈیوسر اور ہدایتکار پرمنحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ دھڑکن کا ریمیک بنانا چاہئے۔