اوورسیز پاکستانیزایڈوائزری کونسل کے رکن حافظ شبیراحمد کی تنظیمی سربراہان سے ملاقات

Published on December 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

\"Abdul
جب سے حافظ محمد شبیر نے اوورسیزپاکستانیز کی ایڈویزری کونسل نے ممبر نامزدکیاتوانہوں نے کویت میں تمام تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کی ٹھان رکھی ہے شب وروزکی محنت نے ان میں حب الوطنی کی تڑپ کو نمایاں کردیاہے یہی وجہ ہے کہ وہ تنظیموں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پراکھٹاکرنے کی بھرپورکوشش میں مصروف ہیں ۔گذشتہ دنوں حافظ محمد شبیر نے ہیلپ ڈیسک کی مدد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت صدر میاں محمد ارشد اورعہدیداروں اور پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے صدرغلام حیدرشیخ اورعہدیدراروں سے ملاقات کا اہتمام کیا۔جس میں کمیونٹی کے درپیش مسائل اوران کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔کمیپرنگ کے فرائض عرفان عادل نے بخوبی سرانجام دئیے ۔کاروائی کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد شبیر کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ابتداء میں محمد افضل شافی نے ہیلپ ڈیسک کی ٹیم کا تعارف کرایا انہوں نے کہاکہ آپ شارٹ نوٹس پر تشریف لے آئے جو اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں ہمارا مقصد کمیونٹی کی تمام آرگنائز یشنز کو متحرک کرنا ہے۔انہوں نے ہیلپ ڈیسک کے ارکان عرفان عادل ،طارق نذیر ،احتشام اللہ دتہ ، ملک اخلاق ، ڈاکٹر احمد جاوید ،فیصل ،ملک عثمان کا تعارف کرایا ۔اس کے بعد میاں محمدارشدصدرپاکستان مسلم لیگ (ن) کویت نے اپنی تنظیم کے عہدیداروں کا تعارف کرایا جس میں حاجی محمد منورسینئرنائب صدر،ملک محمد حیات سینئر نائب صدر، عرفان ناگرہ سیکریڑی جنرل ،عرفان احمد ، شہزاد احمد صدریوتھ ونگ ، خالد احمد سیکرٹری جنرل ،محمد زبیر شرفی صدر لیبرونگ، ملا محمد طارق نائب صدر ،عبدالحمید سینئر نائب صدر لیبرونگ، محمد سلیم ،غلام نبی سیکرٹری جنرل ، سید عرفان شاہ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ،میاں محمدارشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تنظیموں کے تینوں شعبے یوتھ ،لیبرونگ کا مکمل تعاون ان کے ساتھ ہیں ،اوورسیز ایڈوائزری کونسل کی رکنیت کے لئے حافظ محمد شبیر سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں اللہ تعالی انہیں مزید ترقی اورکامیابیاں عطا فرمائے آمین ۔ان کے بغیر کمیونٹی مکمل نہیں قدم قدم پران کے لئے تعاون حاصل رہے گا ۔عرفان عادل نے کہاہے وہ اس سپورٹ اورتعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ہیلپ ڈیسک کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لئے ہے یہ لوگ رضا کارانہ طورپر کام کرتے کررہے ہیں ۔حافظ محمد شبیر نے کہاہے کہ وہ سب سے پہلے میاں محمد ارشد،غلام حیدرشیخ اور ان کی ٹیموں کو خوش آمدید کہتاہوں کہ وہ ان کی دعوت پر تشریف لائے میاں محمد ارشد سے میراتعلق بہت پرانا ہے وہ درد دل رکھتے ہیں کوئی نارض ہوجائے تو وہ منائے بغیر چین سے نہیں بیٹھتے ۔انہوں نے وعدہ کیاتھا کہ وہ چھ ماہ میں کچھ نہ کرسکے تو عہد ہ چھوڑ دیں گے ابھی تک بہت کرچکے ہیں بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے وہ غیر سیاسی آپریشن کرتے ہیں گذشتہ دنوں وژن 2025کے سلسلہ میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس بلائی تھی جس میں دنیا بھرسے وفود نے شرکت کی کویت سے بھی وفد نے شرکت کی ۔انہوں نے وزیراعظم ی موجودگی میں اوورسیز پاکستانیوں کی آوازبلند کی ۔انہوں نے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا منصوبہ تیار کیاہے میاں محمد نے ایک انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز بزنس کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جو مسائل 50سے پیداہوئے ان کے حل کے لئے وقت چایئے وہ بنیادہی باندھ دیں تو بہت بڑا کا م ہوگا ،انہوں نے فرینڈلی اپوزیش کے طعنے برادشت کئے ۔انہوں نے جس طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ پانچ سال گذارے جمہوریت کو پٹری پرلانے والے میاں محمد نوازشریف ہی ہیں ۔انہوں نے میاں محمد ارشد سے درخواست کی کہ میاں محمد نوازشریف کے وژن کی روشنی میں سیمنارکریں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں آگاہی پیداکریں ہماری قوم میں بڑاجذبہ ہے یہ جذبہ لیڈرپیداکرنے والے لوگ ہیں انہیں خوشی ہے کہ سفارت خانہ پاکستان کی مکمل سپورٹ انہیں حاصل ہے ہرچیز پرانہیں اپ ڈیٹ کیاجاتاہے انہیں کوئی کریڈٹ نہیں لینا جو پارٹی ہے کریڈٹ وہی لے ،لوگوں کی مدد کرنا ہی ہیلپ ڈیسک کا وژن ہے اس سلسلہ میں ملک محمد نوراورمحمد عارف بٹ کا نام نہ لیاجائے تو کوتاہی ہوگی ایسی تنظیمیں جس پاس وسائل نہیں وہ خدمت کا جذبہ ہے عارف بٹ نے اعلان کیاہے کہ پاکستان بزنس کونسل ایس تمام آرگنائزریشنز کو فنانس کرے گی ۔طارق نذیرپی آراوکے طورپر کام کررہے ہیں پروفیسرتسلیم اکبرشاہ اوران کی ٹیم کے ساتھ دوملاقاتیں ہوئیں ان کی سپورٹ سے حوصلہ ہواانہوں نے بھرپورتعاون کیا ابھی تک کوئی آرگنائزیش نہیں آئی جس نے کہاکہ وہ ہمارے وژن کونہیں مانتے
اب تک بتیس تنظیمیں ہیلپ ڈیسک کے ساتھ آن لائن ہوچکی ہیں انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے صدر غلام حیدر شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد افضل شافی نے ہیلپ ڈیسک ٹیم تعارف کرایا اور کہا ہیلپ ڈیسک کا بنیادی کام اس چارٹر کی وضاحت کرنا ہے جو اوپی ایف نے تحریر کئے ہیں زیادہ ترلوگوں کواوپی ایف کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کاپتہ نہیں جو رکن ،خدانخواستہ بیرون ملک انتقال کرجاتاہے تو اس کے لواحقین وک ڈیڑ ھ لاکھ روپے اداکئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہیلپ ڈیسک کا مقصد کسی تنظین کو ضم کرنا یاکسی پر حکم چلانا نہیں وہ ہرچیز سے سفارت خانہ کو آن بورڈ کررہے ہیں ہیلپ ڈیسک کے ارکان سارے کام کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ہرتنظیم اوران کے سربراہان سے ملنے کی بھی کوشش کررہے ہیں ۔حافظ محمد شبیر نے کہاکہ ہیلپ ڈیسک کوئی آرگنائشن نہیں نہ ہی دوسروں پر حکم صادرکرنے والی باڈی ہے بہترہے کہ لوگوں کو ومی مفاد کے لئے جمع کردیاجائے ہیلپ ڈیسک میں ہرشخص اپنی خدمات پیش کرسکتاہے صرف پاکستانی بن کریں سیاسی ،مذہبی وابستگیاں بالاتررکھ کرصرف ایک ایڈمنسٹریشن ہے جو کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لئے کام کرے گی اپنی تنظیم میں آکا جو وژن ہے وہ اسے سپورٹ کریں گے جو لوگ کمیونٹی کے لئے کام کررہے ہیں ان کی خدمات کو اجاگرکیاجائے ۔ان کے ارکان کو ان کے فورم پر متحرک کرناچاہتے ہیں ٹیلنٹ جمع کرنا ہیلپ ڈیسک کا کام ہے وہ تمام تنظیموں کو آن بورڈ کرکے کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔حافظ محمد شبیر نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک ویب نے جدید ترین سائٹ ڈیزائن کرکے سفارت خانہ پاکستان کویت کے حوالے کردی ہے ٹوکن گھر سے بھی لے سکیں گے آپ ٹائم پر سفارت خانہ جائیں آفیسر آپ کا انتظارکررہاہوگا سفارت خانہ نے ایک صفحہ اپ لوڈ کررہاہے جس میں بیروزگارلوگوں کو رجسٹرڈکیاجارہاہے کسی بھی فلیڈ میں بہتری کے لئے جو بھی وژن رکھتے ہیں ہیلپ ڈیسک کے فورم پرآجائیں آکے نام کے ساتھ حکومت پاکستان کو دے دیں گے ۔انہوںںے کہاکہ کمیونٹی کو اوپی ایف کی ممبرشپ بھی حاصل کرنی چاہئے ۔اوپی ایف ائیرپورٹ سے گھرتک میت کے لئے مفت ٹرانسپورٹ بھی فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے پاکستان بزنس سنٹر کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سنٹرکا مقصد پاکستانی مصنوعات کو کویت میں متعارف کرایاجائے پاکستان بزنس سنٹر کی ویب سائٹ پر کاربارکے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں مثلاًلیڈی گارمنٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہوں تو دوالفاظ ٹائپ کریں فوراًاہم معلومات حاصل ہوجائیں گی اس طرح ترسیلات زر کا ٹارگٹ خودبخود حاصل ہوجائے گا ۔شہیدبھٹو کویت کے صدر غلام حیدرشیخ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بڑی سی معلومات حاصل ہوئی ہیں کئی باتوں کا پہلی بار پتہ چلاہے حافظ محمد شبیر بہت اچھا وژن رکھتے ہیں انہوں نے بڑے اچھے کام کئے اورکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں سفیر پاکستان نے وزیراعظم کویت کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں کویت میں پاکستانی تنظیموں کے سربراہان کو بریفنگ دی انہوں نے سفیر پاکستان کو بتایاکہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سے بڑا مسئلہ بچوں کی اعلی تعلیم کا ہء پاکستان کے بزرگ سیاستدان ڈاکٹ مبشرحسن نے ایک یونیورسٹی قائم کررکھی ہے وہ چاہیں تو ہیلپ ڈیسک کی بات چیت کراسکتے ہیں ،پاکستانی کمیونٹی کے لئے کسی بھی وقت آوازدیں ہمیں موجودپائیں گے ،افرادی قوت میں اضافہ کے لئے ان کی خدمات حاضرہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes