اگر حکومت کو مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں،رضاربانی
Published on April 14, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 331) No Comments
اسلام آباد(یوا ین پی)چئیرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کو مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں ۔جمعہ کوچیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا اس موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے حکومتی وزرا سے سوال جواب کرنے کا سیشن شروع ہوا تو کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہ تھا جس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نیرولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ سیشن شروع ہوا وزرا نہیں آرہے اگرحکومت کو مجھ سے مسئلہ ہے تو میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں میں آئینی طریقے سے ایوان کو چلانے کی کوشش کررہا ہوں مگر اب ایسا ناممکن ہوتا جارہا ہے حکومت سینیٹ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرنا ہی نہیں چاہتی ملکی معاملات میں سینیٹ اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے لیکن حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وزرا اور بیوروکریسی کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت ایوان کی تضخیک کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی اور غیر حاضر رہنے والے وفاقی وزرا کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ سینیٹ میں وقفہ سوالات میں جوابات نہ آنے پراراکین ایوان نے احتجاج کیا۔یواین پی کے مطابق ایم کیو ایم کے میاں عتیق کے کے الیکٹرک کی طرف سے اضافی بلوں پر توجہ دلا نوٹس کے جواب کے لئے بھی کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں تھا اس سے قبل وزرا کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی کاروائی پینتیس منٹ تک معطل بھی کرنا پڑی تھی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 89
Related
WordPress Themes