معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف وارنٹ جاری

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments


نئی دہلی(یوا ین پی) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ڈاکٹڑ ذاکر نائیک کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔انڈین میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک گرفتاری سے بچنے کیلئے اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ سال بنگلا دیش میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کو بنیاد بنا کر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف پراپگینڈا شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی حکومت جھوٹے ہتھکنڈوں کا سہار لے کر ان کیخلاف گھیرا تک کر رہی ہے اور پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog