کراچی(یوا ین پی) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء اور معاونین خصوصی کا اہم اجلاس کل بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں سندھ حکومت اور کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس’’آج‘‘ شام 6 بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں تمام وزراء اور معاونین خصوصی کو تفصیلی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔