پولیو جیسے لا علا ج اور مہلک مر ض پر قا بو پا نے کے لیے ضر وری ہے؛ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

4
وہاڑی(یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پولیو جیسے لا علا ج اور مہلک مر ض پر قا بو پا نے کے لیے ضر وری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انسداد پو لیو ویکسین کے قطر ے لازمی پلو ائیں اور شہر ی اس قومی فر یضہ میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لیں یہ بات انہوں نے میو نسپل کمیٹی وہاڑی کے دفتر میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پو لیو ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ پو لیو مہم کا افتتاح کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر ڈاکٹر نعیم صا دق ملہی، سٹی کو نسلرشیخ جا وید کا لا اور محکمہ صحت کے افسران اور ملا زمین مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں 5لاکھ 30ہزار بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے اس ہد ف کے حصو ل کے لیے محکمہ صحت کے ٹیمیں گھر گھر جا کر پو لیو کے قطرے پلا نے کے علا وہ بس،ویگن اسٹینڈ ، سٹاپس، ریلو ے اسٹیشن، سر کا ری ہسپتا لوں اور ڈسپنسریوں میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نے کا فر یضہ انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ علما ء اکرام مسا جد میں لوگوں کو پو لیو ویکسین کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کر یں اور لوگوں کو یہ بتا ئیں کہ چھوٹے بچوں کو اس مہلک مر ض سے محفوظ رکھنے کے لیے پو لیو کے قطرے پلو انے میں کسی قسم کی سستی نہ کر یں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy