پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سطح پر بڑا معاہدہ طے پاگیا

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

تہران(یوا ین پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بینکاری اور ادائیگی کے انتظام کا معاہدہ کرلیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سطح پر بڑا معاہدہ طے پاگیا دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان بینکاری و ادائیگی کے انتظامات کے معاہدے پر تہران میں دستخط کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ریاض الدین اور ایران کی طرف سے غلام علی کامیاب نے دستخط کئے، معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے تجارتی انتظام کا طریقہ کار مہیا کرنا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق معاہدے سے دونوں ممالک کے تجارتی روابط کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy