دیپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہونے سے فلم پدماوتی کی عکسبندی تاخیر کا شکار

Published on April 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی طبعیت اچانک خراب ہونے کے باعث انکی فلم پدماوتی کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی کے مسائل ختم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جہاں ایک جانب فلم متعدد مسائل کے باعث کچھ عرصے سے بہت سست روی کا شکارہے۔اس سے قبل فلم کے اداکارشاہد کپور اوررنویر سنگھ کے درمیان جھڑپ کی خبریں بھی آرہی تھیں لیکن اب فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون ہی بیمارپڑگئی ہیں۔دپیکا پڈوکون فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے لیے بھاری بھرکم کپڑے پہن رہی تھیں جس کے باعث ان کی گردن اورکمرمیں شدید تکلیف ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں کچھ روز کے لیے بالکل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ شروع سے ہی خاصے تنازعات کا شکارہوگئی تھی جہاں دوبار فلم کے سیٹ میں گھس کرنا معلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی جبکہ سیٹ کوآگ بھی لگادی تھی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog