ننکانہ صاحب (یو این پی) سکھ یاتریوں کو اسپیشل بسوں کے ذریعے ریلوے اسٹیشن ننکانہ صاحب سے گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا۔ بیساکھی میلہ کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹھ کی رسم کی ادائیگی کے ساتھ ہی رات گئے شروع ہو گئیں جو تین روز تک جاری رہیں گی۔ تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو سپیشل بسوں کے ذریعے گوردوارہ سچا سودابھی لے جایا جائے گا جہاں وہ متھا ٹیکی کی رسم ادا کریں گے۔ تقریبات کے موقع پر ننکانہ صاحب میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔