بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ’’ منگل‘‘ تک جاری رہنے کا امکان

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

2
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
اسلام آباد (یوا ین پی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں منگل تک شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم نصیر آباد، مکران، سبی، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور فیصل آباد ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیک آباد، لاڑکانہ، سکھر، تربت، رحیم یار خان ا ور پڈعیدن میں درجی حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو، شہید بینظیر آباد، مٹھی، چھور، موہنجودڑو، بہاولپور، سبی، نور پور تھل اور خانپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 1515 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes