غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

 کوئٹہ:(یو این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ  ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں جب کہ  غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیں گے۔بلوچستان کے علاقے انجیرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور ہم اس شہ رگ پر کسی کو چھری پھیرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام اور فورسز کے تعاون سے امن قائم ہوچکا ہے جب کہ ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے چند لوگ ہمارے بچوں کو ورغلا کر انہیں تعلیم اور شعور سے دور کرر ہےہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes