آصف زرداری کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

Published on April 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


لاہور (یواین پی ) آصف زرداری نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا تھا اب پی پی کے جلسوں میں گو نواز گو کا نعرہ لگے گا ، حکمران لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے ، دوستوں کو وفاقی حکومت اغوا کر رہی ہے ، چودھری نثار کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے ، اے ڈی کی خواجہ کی تعیناتی پری پول رگنگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات ناممکن ہیں ، اب کچھ اور ہی ہوگا ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی دعوؤں کا سوال آیا تو سابق صدر بولے یہ اب ناممکن ہے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا ان کے ساتھیوں کو وفاقی حکومت اغوا کر رہی ہے ، چودھری نثار کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے ، سابق صدر نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کو صوبائی حکومت کا حق قرار دیا ، اے ڈی خواجہ کی تقرری کو پری پول رگنگ بھی کہا ۔ آصف زرداری بولے دو ہزار تیرہ میں بھی دھاندلی ہوئی ، صرف جمہوریت بچانے کیلئے نتائج قبول کیے ۔ سابق صدر نے حکومت سے کسی بھی ڈیل کی خبروں کی نفی بھی کی ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا وہ صدارت کے امیدوار نہیں ہونگے ۔ سابق صدر نے سندھ میں ترقی نہ ہونے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy