ممبئی(یوا ین پی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔ سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی ہسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے فلاحی ادارے ’’بی انگ ہیومن ‘‘سے کہہ کر صحافی کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے بھجوائے۔واضح رہے دبنگ خان نے اس سے قبل بھی کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر میں مبتلا تھے تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کیلئے بھجوا دی تھی۔