ویرات کوہلی نے’’ شاہد آفریدی‘‘ کو دیگر بھارتی کھلاڑی کے دستخط شدہ شرٹ بطورتحفہ بھیج دی

Published on April 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments


لاہور(یوا ین پی) سابق قومی کپتان و سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور پاکستان میں تو انہیں اتنی عزت بخشی جاتی ہے جو شا ید ہی آج تک کسی کرکٹر کو ملی ہو اور اس کا بات کا اعتراف سابق قومی کرکٹرز بھی کرتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی لالہ کے سحر سے بچ نہ سکے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی بوم بوم آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں جس کا ثبوت وہ ایک تحفہ ہے جو انہوں نے شاہد خان آفریدی کو ایک پیار بھرے پیغام کیساتھ بھیجا ہے۔ ویرات کوہلی نے شاہد خان آفریدی کو اپنی شرٹ تحفے کے طورپر بھیجی ہے جس پر 18 نمبر اور ویرات کوہلی کا نام درج ہے جبکہ شرٹ پرکوہلی اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری سمیت یوراج سنگھ،اشیش نہرا،جسپریت بھومرا، سریش رائنا،محمد شامی، روندرا جدیجا اورکئی بھارتی کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔ اس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے دستخط کئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے شرٹ تحفے میں دینے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ آپ کے خلاف کھیلنے میں ہمیشہ بہت خوشی ہوئی۔ویرات کوہلی کی جانب سے تحفہ ملنے پر ایک جانب جہاں پاکستانی خوشی سے نہال ہیں تو بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ہیں کہ ایک جانب بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے تو دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو تحفے تحائف بھیج رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题