بورے والا(یواین پی)گزشتہ روز بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر بی اے خرم،ڈاکٹرمختار احمد بیگ ،ڈاکٹر منصورالحق شاہد،ڈاکٹرابراراحمد،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹررانا فہیم ،ڈاکٹر طارق چشتی،ڈاکٹرزاہد حسین ، ڈاکٹراحسن رشید میاں،اورڈاکٹر امجد نصیرنے شرکت کی ،اجلاس میں مسعود فامیسی کی جانب ہومیو پیتھک ادویہ کی قیمتوں میں 20فیصدسےزائداضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اجلاس میں ڈاکٹرابرار احمد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو مختلف آپشن سمیت اس بات پہ بھی غور کرے گی کہ مسعود فارمیسی کی ادویات کا بائیکاٹ کیا جائے