ممبئی ۔۔۔ شردھا کپور کے فلم ’’گبر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کے بعد پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کے لیے اکشے کے ساتھ ہیروئن کے انتخاب کا بہت برا مسئلہ بن گیا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ 2009میں فلم لک سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن ہیروئن کا رول کریں گی ۔
بتایا گیاہے کہ شروتی ہاسن ’’گبر‘‘کے فلمساز کی پہلی چوائس تھیں اور انھوںنے اس سے رابطہ بھی کیا تھا مگر اداکارہ نے شوٹنگ کے لیے مطلوبہ تاریخیں نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے شردھا کپور کو اکشے کمار کے ساتھ بطور ہیروئن سائن کرلیا گیا ۔ فلم کے ایک پروڈویسر زرائع کے مطابق شروتی ہاسن پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی طرف سے اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلان کرنے کے بعد ہیں اس فلم کے متعلق کچھ کہیں گی ۔اطلاعات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم میں اکشے کمار ہیرو ’’گبر سنگھ راجپوت ‘‘ اور شروتی ہاسن ہیروئن Devaki ’’دیواکی ‘‘ کے کردار میں سینما اسکرین پر نظر آئیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پر کاش راج ’’ سریام‘‘ سونو سود ’’ بلبیر سنگھ‘‘ نکیتن دھیر ’’بدری نرائن ‘‘ اور گووند نامدیو ’’ وزیر اعلی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے ۔ فلم کی کہانی کے مطابق گبر سنگھ راجپوت ’’ اکشے کمار‘‘ ذاتی طور پر چالاک اور ہوشیار قسم کے فوجی جوانوں پر مشتمل ایک تنظیم قائم کرتے ہیں جسے انٹی کرپشن فورس کا نام دیا جاتا ہے اور یہ فورس بڑے منظم انداز میں ہر شعبہ میں موجود کرپٹ افراد کو ہلاک کرنا شروع کردیتی ہے ۔