پشاور،چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید،ایک زخمی

Published on April 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments


پشاور(یو این پی)پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں اشتہاری کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ انقلاب کے علاقے زندئی سر میں پو لیس نے اشتہاری کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس دوران گھر سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس اہلکار شاہ فیصل جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس اہلکار نور حسین کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme