ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)پانی و بجلی کے مملکتی وزیر عابد شیر علی کے ٹھٹھہ کے دورے ، ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام سے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کے واعدوں کے باوجود حیسکو ٹھٹھہ کے عملے نے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کا جینا حرام کردیا ضلع بھر میں 18سے20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، عوام کے بجلی کے بلز جمع ہونے کے باوجود بھاری رشوت نہ دینے پر بجلی کا منقطع کردینا معمول بن گیا، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی ضلعی قیدت کی جانب سے 23اپریل کو حیسکو آفیس کے سامنے دھڑنے کا اعلان کیا گیا ہے، حیسکو ٹھٹھہ نے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو تنگ کرنے کے لےْ بقایہ چار گھنٹوں لاےْٹ کو بھی ہر دس منٹ میں کھولنا اور بند کرنہ معمول بنا دیا ، ٹھٹھہ ضلع کی عوام جانب سے وفاقی مملکتی وزیرِ عابد شیر علی کے ٹھٹھہ کے دورے کو سیاسی وزٹ قرار دے دیا جس میں مملکتی وزیرِ عابد شیر علی نے سیاسی تقریر کرنے کے بعد عوام کو بجلی کے بلز جمع کرنے کی تلقین بھی کی، ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام نے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے حیسکو ٹھٹھہ کے انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوےْ کہا ہے کے میاں محمد نواز شریف کی حکومت میں سندھ سمیت خصوصن ٹھٹھہ کی عوام کے ساتھ دوہرہ رویہ رکھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چار سالہ بچی گلے میں چھالیہ پھنس جانے سے جان بحق
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )گجو شہر میں چار سالہ بچی گلے میں چھالیہ پھنس جانے سے جان بحق، سول اسپتال مکلی میں ورثاء کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق گجو شہر میں چار سالہ بچی نسرین کے گلے میں چھالیہ پھنس گئ جسے فوری طور پر سول اسپتال مکلی پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے سبب بچی جانبحق ہوگء، جسکے بعد بچی کے ورثاء راپا احتجاج بن گےْ اور انہوں نے سول اسپتال مکلی کی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مظاہرہ بھی کیا بعد میں ورثاء لاش لیکر گجو روانہ ہوگےْ اس موقعے پر ماں باپ کو غشی کے دورے پڑگےْ،یاد رہے کے کچھ دن پہلے بگھان شہر کی نوجوان لڑکی کی نعش سول اسپتال مکلی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے سبب صبح دس سے رات آٹھ بجے تک پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا، اس سلسلے میں مرف این جی اوز کے آفیسر سے معوقف دیتے ہوےْ کہا کے اس مْسلے کی تحقیقات کرائ جاےْگی ۔