سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش

Published on April 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

کراچی(یو این پی)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نثار کھوڑو نیوزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش کردی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔جمعہ کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں تلخ کلامی بھی ہوئی، خواجہ اظہار نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ یہ آپکا گھر اور ڈرائنگ روم نہیں ہے،آپ تمیز سے بات کریں، آپ خاموش ہوجائیں۔خاموش رہنے کے لفظ پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ اور عہدے کا خیال رکھیں، اس دوران ایوان میں نو نو کے نعرے اور شور شرابا شروع ہوگیا۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لے آئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes