ملتان(یو این پی)زندگی کے محافظ نے ہی جان لے لی ملتان میں چوکیدار کی فائرنگ سے نشتر اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید جاں بحق دوافراد زخمی پولیس کا کہنا ہے سکیورٹی گارڈنے نوکری سےفارغ کرنےکے عندیےپرڈاکٹر کوقتل کیا ۔تفصیلات کےمطابق معمولی جھگڑے پر گارڈ نے ڈاکٹر کی جان لے لی، رفیق نامی گارڈ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے نشراسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید کوموت کے گھاٹ اُتار دیا گارڈ کی فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ، پولیس کےمطابق ملزم رفیق سولہ سال سے ڈاکٹر وسیم کے پاس ملازم اور اہلخانہ سمیت اسی گھر میں رہائش پذیر تھا ۔ ڈاکٹر وسیم نے فروخت کرنے کیلئے مکان خالی کرایا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی بات بڑھنے پر گارڈ نےفائرنگ کر دی جس سے ڈاکٹر وسیم سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل اور گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے جبکہ ملزم نے بعد میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔