بلدیہ جھنگ کا ہیڈ کلرک ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر کے حرام کی کمائی میں مصروف عمل،سروے رپورٹ

Published on April 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

جھنگ (شیخ توصیف حسین) بلدیہ جھنگ کا ہیڈ کلرک شیخ امتیاز جس کا منہ مومناں اور کرتوت کافراں جیسے ہے کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن کر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر کے حرام کی کمائی گئی دولت سے اپنے پانچ بچوں کو ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور انجینئرز کی ڈگریاں دلوانے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہیڈ کلرک جس کی میٹرک اور ایف اے تک کی اسناد جعلی بتائی جاتی ہیں کی قابلیت کا اندازہ ارباب و بااختیار اس بات سے لگا لیں کہ مذکورہ ہیڈ کلرک نے بلدیہ جھنگ کے چار اہلکار جن کی ماہانہ تنخواہ تقریبا اسی ہزار روپے بنتی ہے کو اپنے دفتر میں تعنیات کر رکھا ہے جو مذکورہ ہیڈ کلرک کے کاموں کی معاونت کرتے ہیں یہی کافی نہیں مذکورہ ہیڈ کلرک جو اپنے سیاسی آ قاؤں کی خوشنودگی پا کر غیر قانونی طور پر ہیڈ کلرک بنا ہے مذید اپنے سیاسی آ قاؤں کی خوشنودگی حاصل کر نے کیلئے اپنے مخالفین جو اس کے غیر قانونی دھندہ میں اس کی معاونت نہیں کرتے کے خلاف من گھڑت الزامات لگا کر انھیں ذلیل و خوار کرنے میں مصروف عمل ہے جس کے نتیجہ میں عوام اور سیاسی اشخاص کے درمیان ایک نفرت کی دیوار کھڑی ہو رہی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ہیڈ کلرک کی جانب سے اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہوں کا ریکارڈ پنجاب اور نیشنل بنک سے حاصل کر کے اُسی کا ارباب و بااختیار آ ڈٹ کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا چونکہ مذکورہ ہیڈ کلرک نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سودی نظام کو فروغ دیتے ہوئے لاتعداد غریب اور بے بس خاکروبوں کے چیک حاصل کر کے مذکورہ بنکوں سے از خود نکلوا کر ہڑپ کرنے میں مصروف عمل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلدیہ جھنگ میں قانون کی نہیں بلکہ قانون شکن مذکورہ ہیڈ کلرک کی حکمرانی ہے جس پر انہوں نے انسانیت کی بقاء اور بالخصوص قانون کی بالادستی کو قائم کر نے کیلئے ارباب و بااختیار سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes