گلستان ملز کی انتظامیہ ہمارا تین ماہ کا اوور ٹائم نہیں دے رہی،ورکرز گلستان ملز

Published on December 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

\"1\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے)گلستان ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ پاجیاں لاہور کے ورکروں نے الزام لگایا ہے کہ گلستان ملز کی انتظامیہ ا ن کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے انہیں وقت پر اوور ٹائم اور تنخواہیں نہیں دیتی اور مطالبہ کرنے والے ملازمین کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی دھمکیاں دیتی ہے ۔ورکروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے انہیں اوور ٹائم نہیں دیا جا رہا جبکہ ایک ماہ کی تنخواہ بھی اپنے ہاتھ میں انتظامیہ رکھتی ہے اور یہ بہت بڑا ظلم ہے جو ہمارے ساتھ کیا جا رہا ہے مہنگائی کے اس دور میں انتظامیہ کا رویہ قطعا ظالمانہ ہے اور خود کشی کی ترغیب دیتا ہے لہذا وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری لیبر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلستان ملز کی انتظامیہ کے ورکروں کو ان کے ظلم سے بچایا جائے اور انہیں ان کے واجبات جلد از جلد ادا کیئے جانے کی سختی سے ہدایت کی جائے ایڈیٹر نے جب انتظامیہ کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو ملز کے جنرل مینجر منیر اعوان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے ورکروں کی تنخواہیں اور اوور ٹائم دے رہے ہیں جبکہ ورکروں نے انتظامیہ کے اس بیان کو جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا ۔

کوٹرادھاکشن رائے ونڈ روڈ پر ڈاکوؤوں نے پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار وں کو لوٹ لیا۔
کوٹرادھاکشن(یواین پی)رائے ونڈ روڑ پر پولیس ناکہ کے قریب واقع حمید ٹاؤن کے سامنے ڈاکو ناکہ۔تفصیلات کے مطابق حمید ٹاؤن کے سامنے مین روڈ پر چند راہزنوں نے ملک ارشاد سے نقد 15000 روپے،موبائل اور پرس جس میں شناختی کارڈ وغیرہ تھا جبکہ شیخ وقار سے6000 ،موبائل اور پرس چھین کر فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ کوٹ رادھاکشن میں آج وارداتیں عروج پر ہیں اور روزانہ بلا ناغہ وارداتیں ہو رہیں ۔عوامی حلقوں نے خادم اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ پولیس کی کمزور مانیٹرنگ کا سخت نوٹس لیں اور علاقہ بھر میں موجود جرائم پیشہ افراد کی پکڑ کے سخت آڈر دیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题