کراچی (یو این پی)کراچی میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے ، دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ واٹس ایپ پر آٹ ہوکر فوٹو کاپی کی دکانوں پر پہنچ گیا ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کہتے ہیں شہر میں کسی نے وٹس ایپ پر پرچہ ڈال دیا تو کیا کر سکتے ہیں ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ جدید زمانہ ، جدید تقاضے ، کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ، نئے نئے طریقے مارکیٹ میں آنے لگے ۔ نقل مافیا نے اب وٹس اپ کا استعمال شروع کر دیا ۔ دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وٹس ایپ کے ذریعے موبائل فون پر آگیا اور فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر پہنچ گیا ۔ معاملے پر چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے انوکھا ردعمل دیا اور کہا شہر میں کسی نے وٹس ایپ پر پرچہ ڈال دیا تو کیا کر سکتے ہیں ، تحقیقات کر رہے ہیں ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا اگر کسی نے آئندہ پرچہ اوٓٹ کرنے کی کوشش کی تو اسے قرار واقعی سزا ملے گی ، کیس سندھ حکومت کو بھیجا جائے گا ۔ کراچی میں جب سے میٹرک امتحانات شروع ہوئے ہیں نقل کا بازار گرم ہے ۔