کرسمس امن محبت اور بھائی چارے کا نام ہے۔ہارون رضا

Published on December 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

\"photo
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)کرسمس امن محبت اور بھائی چارے کا نام ہے۔ تمام مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور ان کا ہر دن کرسمس کی طرح خوشیوں سے بھرا رہے۔ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق اورآزادی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن ایم وائی اوقصور ا امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 34کھاراچوہدری ہارون رضا نے مسیحی برادری کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیں گے۔ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ میری زندگی کا مقصد حقیقی معنوں میں مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہے۔ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ مسیحی برادری بھی میرے اس مقصد کے حصول کیلئے میرے شابشانہ ہے۔ جس کی وجہ سے میری کامیابی یقینی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog