ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایوارڈ نہ لینے کی اپنی قسم توڑ دی، انہوں نے لتا منگیشکر کے لیے 16 سال پرانا اصول توڑ دیا۔عامر خان معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کےوالد دینا ناتھ منگیشکر کے نام سے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور آر ایس ایس چیف کے ہاتھوں سے اپنی فلم ’دنگل‘ کے لیے ایوارڈ بھی وصول کیا۔