لاہور (یواین پی) ہماری دکان محض درودیوار اورچھت کانام نہیں بلکہ ہماراروزگار،ہمارے بچوں کی تعلیم اوران کے معصوم چہروں کی مسکان ہے۔ہماری دکان سے صرف ہمارے گھروں کاچولہا نہیں جلتا بلکہ اس ملک کی معیشت بھی چلتی ہے۔پنجاب حکومت کو میٹروبس کاقینچی امرسدھوچوک ،غازی چوک اورچونگی امرسدھوچوک میں ایک دومنٹ کیلئے رکناگوارہ نہیں جبکہ اس مقصد کیلئے دوفلائی اووریوٹرن بنانے کامہنگاترین منصوبہ تیارکیا گیا ہے اوراس کی تعمیر کیلئے دونوں طرف سینکڑوں دکانیں مسمار کی جائیں گی جس سے یہ منصوبہ مزید مہنگا ہوجائے گا۔\’\’ ٹریڈرزایکشن کمیٹی قینچی تاچونگی امرسدھو\’\’نے اس ناقص منصوبہ کومستردکرتے ہوئے متبادل اورموثرتجاویز پیش کی ہیں جس کے مطابق میٹروبس کیلئے اس کے ٹریک پر انڈرپاس یافلائی اوورتعمیر کیا جاسکتا ہے یاپھرماڈل ٹاؤن کچہری سے گجومتہ تک طویل فلائی اووربنایا جائے جس طرح اچھرہ نہرسے داتادربارتک بنایاگیا ہے جس کاوزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ بھی کیا تھا۔اس کے باوجودمقامی دکانداروں کوہراساں کیا جارہا ہے ۔ہم نے صوبائی حکومت کے عاقبت نااندیشانہ اورآمرانہ فیصلے کیخلاف مرحلے واراورپرامن احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے ،اس کی شروعات کل(19دسمبر2013بروزجمعرات بوقت 2:00دوپہربمقام اسماعیل نگر بالمقابل مین بازارچونگی امرسدھومین فیروزپورروڈ)ایک پرامن احتجاجی دھر نے سے کی جائے گی۔