خود مختار کشمیر تحریک کے بانیوں میں شمار امان اﷲ خان کی پہلی برسی کے موقع پر ریلی کا اہتمام

Published on April 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی )خود مختار کشمیر تحریک کے بانیوں میں شمار امان اﷲ خان کی پہلی برسی کے موقع پر گزشتہ روز گیاراں بجے صبح جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور ایس ایل ایف نے حریت رہنماؤں قیوم راجہ۔ سہیل احمد کٹاریہ۔ لبریشن فرنٹ کھوئیرٹہ کے صدر افضل باغی۔ جنرل سیکرٹری عامر بشیر۔ غلام محمود جرال۔ تعظیم مغل اور ایس ایل ایف کے سنئیر رہنما عدیل فرید کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جو یاد گار چوک کھوئیرٹہ سے شروع ہوئی اور بازار کا چکر لگاتے ہوئے کوٹلی چلی گئی۔ قیوم راجہ جو ناساز صحت کے باعث کوٹلی نہ جا سکے انہوں نے بعد ازاں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے امان اﷲ خان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ اور ایس اایل ایف کے کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو انتہائی نامساعد حالات میں تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ ہی موجودہ تحریک کی بانی ہے او ر لبریشن فرنٹ کے بیدار اور بہادر کارکنان اسے محدود کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے اقتدار پسند پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کیس پر عدالتی فیصلہ کے حق و خلاف بڑے پرجوش انداز میں جلسے جلوس نکال رہے ہیں لیکن بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بارے کچھ نہیں کر رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy