سلمان خان کا چینی اداکارہ کیلیے قیمتی تحفہ

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

  ممبئی:( یواین پی) بالی ووڈ دبنگ کے سپر اسٹار سلمان خان نے نئے آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں کام کرنے والی چینی اداکارہ ژو ژو کو اعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں دے دیا۔لمان خان اپنے ساتھی اداکاروں اور اداکاراؤں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران پارٹیاں بھی منعقد کرتے رہتے ہیں جب کہ سلو میاں اداکاروں میں تحفے تحائف دینے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں لیکن اب سلو میاں نے چینی اداکارہ کو بھی قیمتی تحفہ دیا ہے۔ یواین پی کے مطابق ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور چینی اداکارہ ژو ژو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کی آپس میں  گہری دوستی ہوگئی ہے لہٰذا سلو میاں نے فلم کی شوٹنگ کے اختتام پر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے چینی اداکارہ کواعلیٰ نسل کے کتے کا بچہ تحفے میں بھیجا ہے جس پر چینی اداکارہ بھی ان کی معترف ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان، سہیل خان اورچینی اداکارہ ژو ژوایکشن میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes