جنگلی ہاتھی دن بھر میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہے

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 809)      No Comments

جوہانسبرگ:(یو این پی) جنوبی افریقہ کے ماہرین نے دریافت کیا کہ جنگلی ہاتھی دن کے 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے سو کر اپنی نیند پوری کر کے تازہ دم ہوجاتا ہے جو بڑی جسامت والے جانوروں میں کم ترین نیند کا ریکارڈ بھی ہے اگرچہ اس سے پہلے چڑیا گھروں میں رکھے گئے ہاتھیوں کے بارے میں معلوم ہوچکا تھا کہ وہ روزانہ 3 سے 7 گھنٹے تک بظاہرغنودگی کے عالم میں رہتے ہیں لیکن اس دورانئے میں بہت سے مصنوعی اور انسانی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں اس لیے یہ جاننا زیادہ ضروری تھا کہ ہاتھی اپنے قدرتی ماحول میں کتنی دیر تک سوتا ہے البتہ یہ کچھ آسان بھی نہیں تھا کیونکہ جنگلی ماحول میں ہاتھیوں کے روزمرہ معمولات پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے درست طور پر ان کی نیند کے دورانئے کا پتا لگانا بڑا مشکل کام ہے۔دراصل ہاتھی اتنے حساس ہوتے ہیں کہ اگر ان کے جسم پر مانیٹرنگ کا کوئی آلہ لگا دیا جائے تو یہ اسے برداشت نہیں کر پاتے اور ایسی کوشش کرنیوالے کو ہلاک بھی کرسکتے ہیں۔یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ماہرین نے بہت ہی مختصر اور ہلکے پھلکے سینسرز تیار کروائے بعد ازاں 2 جنگلی ہاتھیوں کو بے ہوش کر کے یہ سینسر ان کے دھڑ پر اس طرح چپکائے گئے کہ ہاتھیوں کو ان کا احساس نہ ہوسکے اس کے بعد مسلسل کئی ہفتے تک ان ہاتھیوں کے روزمرہ معمولات، خاص طور پر ان کے سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھی گئی،2 مہینے سے بھی زیادہ وقت تک جنگلی ہاتھیوں کی قدرتی ماحول میں نگرانی کرنے کے بعد ماہرین پر انکشاف ہوا کہ وہ روزانہ صرف 2 گھنٹے کیلئے ہی نیند لیتے ہیں البتہ انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض اوقات ہاتھی 46 گھنٹے تک مسلسل جاگتے رہتے ہیں لیکن اس کی عام وجہ کوئی شکاری درندہ یا انسان ہوتا ہے جس سے وہ اپنی جان بچانے کیلئے جاگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes